24 July 2018 - 11:20
News ID: 436681
فونت
علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا ميں تنہا کردیا ہے ٹرمپ کی دھمکیاں قابل جواب نہیں ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزير خارجہ پمپئو کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے : امریکہ دنیا ميں جاہلانہ ڈپلومیسی اور سفارتکاری کا مظہر ہے۔

ایرانی اسپیکر نے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے کی طرف سے امریکی صدر کی دھمکویں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا : امریکی صدر ٹرمپ عالمی سطح پر غیر اخلاقی حرکتوں کے سلسلے میں معروف ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : وہ دنیا شہرت حاصل کرنے کے لئے مفت بیان صادر کرتا رہتا ہے ٹرمپ کی دنیا میں حتی امیرکہ میں کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا : ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا ميں تنہا کردیا ہے ٹرمپ کی دھمکیاں قابل جواب نہیں ہیں۔ امریکہ دنیا میں جاہلانہ سفارتکاری کو فروغ دے رہا ہے اور اللہ تعالی بھی قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ " و اذا خاطبهم الجاهلون قالوا سلاما " امریکی صدر جہالت کا پیکر ہے جو غیر منطقی باتوں کے ذریعہ خود کو خراب کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬