24 July 2018 - 15:00
News ID: 436686
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے سخت بیان کا اس سے بھی سخت لہجے میں جواب دیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ ایرانیوں کے سامنے ایسی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو گزشتہ 40 سال سے ایسی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہزاروں سالوں سے یہاں بس رہے ہیں، یہاں بہت سی بادشاہت کو ختم ہوتے ہوئے دیکھے ہیں بالخصوص ہماری اپنی بادشاہت جس کی تاریخ دوسرے ممالک سے بھی زیادہ ہے، لہذا ہوش کے ناخن لیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے اس انتباہ کے جواب میں کہ امریکہ کو شیر کی دم سے نہیں کھیلنا چاہئیے کہا کہ ہرگز اور دوبارہ امریکہ کو دھمکی نہ دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬