‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2018 - 16:09
News ID: 436696
فونت
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل:
مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مسجدیں شھرت کے لئے نہیں عبادت کے لئے تعمیرکریں ۔
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام علي رضا شاه فضل نے گذشتہ شب مسجد امام خمينی(ره) کاشان میں اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں قران کریم میں مسجد کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا ۔

حجت الاسلام شاه فضل نے کہا: خداوند متعال نے فرمایا کہ ‹‹فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُو››مسجد میں وہ لوگ ہیں جو خود کو پاک و طاھر کرنا چاہتے ہیں اور اسی بنیاد پر مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں ، ‹‹وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ›› پروردگار عالم بھی اہل تزکیہ سے محبت کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کے نزدیک انسان کے ظاھری عمل کے قمیت نہیں ہے بلکہ نیت ، مقصد اور ہر کام کا ارادہ اس کے لئے اہم ہے کیوں کہ بعض لوگ مسجد کو فقط و فقط لوگوں کی عبادت کے لئے تعمیر کرتے ہیں اپنے نام و نمود اور شھرت کے درپہ نہیں ہوتے مگر اس کے برخلاف کچھ لوگ مسجد کو اپنے ذاتی فائدہ کے لئے تعمیر کرتے ہیں ۔

حجت الاسلام شاه فضل نے یہ کہتے ہوئے کہ مومن نیک عمل انجام دیتے وقت للہیت کو پیش نظر رکھتا ہے کہا: اگر کسی عمل کا ظاھر الھی مگر باطن نام و نمود والا ہوتو ھرگز خداوند متعال کے مورد قبول نہیں ٹھرے گا ، اسی بنیاد پر خداوند متعال نے فرمایا کہ ‹‹أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ›› یعنی انسان اپنے اعمال میں مرضی خدا کو سامنے رکھے نام و نمود کو نہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬