24 July 2012 - 20:18
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4367
فونت
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله سبحاني نے اهل سنت کے شبھہ جواب ميں کہ پيغمبر اسلام (ص) بچپنے اور نوجواني ميں موحد نہيں تھے اوراھلسنت اس سلسلے ميں ايات سورہ ضحي کو پيش کرتے ہيں کہا : پيغمبر اسلام (ص) بچپنے ميں بھي موحد اوريک خدا کي عبادت کرتے تھے ?
حضرت آيت‌ الله سبحاني

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں حضرت آيت‌ الله جعفر سبحاني نے تيسري ماہ مبارک رمضان کو اپني سلسلہ وار تفسير قران کريم کي نشست ميں جو مدرسہ مبارکہ حجتيہ ميں طلاب وافاضل کي شرکت ميں منعقد ہوئي، مومنين کو راہ اخرت پر گامزن رہنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : قران کا بيان ہے کہ دنيا کي مدت کم اور ختم ہوجانے والي ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : پيغمبر اکرم (ص) نے ايک سنت قائم کي جس کے سايہ ميں کروڑوں لوگ اسلام لائے اور روز بعثت سے قيام قيامت تک جو کوئي بھي کلمه لا اله ‌الا الله کو زبان پر جاري کرے گا پيغمبراسلام (ص) اس کے ثواب ميں شامل ہوں گے ?

حوزہ علميہ قم کي اس نامور شخصيت نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بہت ساري ايات وروايات موجود ہيں کہ مومنين، خداوند متعال کي خاص عناتيوں رحمتوں کے زير سايہ ہيں کہا : بہت ساري روايات ميں اس بات کو صاف وشفاف طريقہ سے بيان کيا گيا ہے کہ جو لوگ اپني حيات کو گناہ ميں بسر کرتے ہيں خدا کي رحمتيں ان کے شامل حال نہ ہوں گي ?

انہوں نے اپنے بيان کے دوسرے حصے ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ اھل سنت پيغمبر اسلام (ص) کي بہ نبست بہت سارے غلط تصورات ونظريات رکھتے ہيں کہا : ان ميں سے بعض حضرات آيات سوره ضحي کے حوالے سے قائل ہيں کہ پيغمبر اسلام (ص) بچپنے اور نوجواني ميں موحد نہيں تھے اور اس کي بنياد يہ ہے کہ يہ ان لوگوں کو پيغمبر اسلام (ص) کي مکمل معرفت حاصل نہيں ہے ?

حضرت آيت‌ الله سبحاني نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ کوئي انسان بھي بالذات واجد هدايت نہيں ہے کہا : پيغمبراسلام (ص) بچپنے اور نوجواني ميں موحد تھے اور خدا کي پرستش کيا کرتے تھے اور اھل سنت جس شبھہ کو بيان کرتے ہيں اس کي بنياد پيغمبر اسلام (ص) کي مکمل شناخت کا نہ ہونا ہے ?

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬