29 July 2018 - 10:41
News ID: 436717
فونت
پادری برونسن کی گرفتاری کے معاملے پر امریکہ اور ترکی کے درمیان میں اختلافات جوں کے توں باقی ہیں۔
پادری برونسن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاؤوسوغل نے ہفتہ کو امریکی پادری اینڈریو برونسن کے سلسلہ میں بات چیت کی۔

ترکی میں پادری برونسن کو حراست میں لیے جانے کا واقعہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے ایک خاص مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پادری برونسن کی رہائی کے لیے ترکی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ نے اس سلسلہ میں ترکی پر پابندی عائد کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ ترکی کی ایک عدالت نے اس ہفتے پادری برونسن کو گھر میں نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

قابل غور ہے کہ دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں پادری اینڈریو برونسن گزشتہ 21 ماہ سے ترکی کی ایک جیل میں بند ہیں۔ پادری برونسن امریکہ میں نارتھ کیرولینا کے رہنے والے ہیں اور 20 سال سے بھی زیادہ وقت تک انہوں نے ترکی میں کام کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬