29 July 2018 - 14:35
News ID: 436722
فونت
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 23 آزاد جب کہ مجموعی طور پر 150 اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے چار نومنتخب آزاد ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کےمزید 9 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 23 آزاد جب کہ مجموعی طور پر 150 اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہماری اپنی نشستیں 129 ہیں جب کہ 23 آزاد امیدواروں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اب ہماری جماعت کو مجموعی طور پر 150 سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب سمیت ملک بھر سے کامیاب ہونے والی تمام جماعتوں کی نشستوں کا حتمی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) 129 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس کی سخت سیاسی حریف جماعت تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد امیدوار28 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی 7 پاکستان پیپلزپارٹی کی6 اوربلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج کی ایک ایک سیٹ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬