31 July 2018 - 19:05
News ID: 436743
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ اور آل سعود کی وطن عزیز کے معاملات میں مداخلت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ 5اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسینی کی برسی کا اجتماع ملک دشمن قوتوں کے خلاف محب وطن طاقتوں کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ شہید قائد نے جنرل ضیا جیسے ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم اور اصولی موقف کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ وہ باطل قوتوں کے سامنے جرات و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔ شہید قائد کی 30 ویں برسی کے موقعہ پر ان کے مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک نومنتخب سیاسی حکومت بننے جارہی ہے۔ ہم الیکشن میں اس جماعت کے اتحادی ہیں۔ مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے سابق حکومتوں کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ کرپٹ عناصر کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو لٹیروں کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔دہشت گردی ،کرپشن ،مہنگائی، نا انصافی اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کواپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام نے ان سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے جو جو بیرونی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور آل سعود کی وطن عزیز کے معاملات میں مداخلت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔سابق حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں نے پوری قوم کو وقار کو تباہ کر رکھا ہے۔پاکستان کی سالمیت و بقا اور استحکام کے لیے بیرونی آقاؤں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں قائدین کی طرف سے ایسے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا جس کا راستہ ہماری اس اصل منزل کی طرف جاتا ہے جس کا لیے قائد و اقبال نے جدوجہد کی۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کراچی حالیہ انتخابات حلقہ PS89میں انتخابی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے  ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار کے آئینی حقوق کو اس طرح پامال نہ کیا جائے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬