01 August 2018 - 14:26
News ID: 436751
فونت
ہندوستان کی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران نے ہندوستان کے ۲۱ ماہیگیروں کو رہا کردیا ہے۔
ماہیگیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ رہا ہونے والے ماہیگیر ایران کے علاقے نخل تقی سے گرفتار ہوئے تھے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے ہندوستانی ماہیگیروں کا تعلق تامیل ناڈو سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہا ہونے والے ماہیگیروں کی واپسی کا عمل جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ایران نے رواں سال 2018 کے اوائل میں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 8 ماہیگیروں کو رہا کیا تھا اور گزشتہ دو سال میں ایران نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ہندوستان کے 50 ماہیگیروں کو رہا کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬