‫‫کیٹیگری‬ :
02 August 2018 - 14:04
News ID: 436768
فونت
حجت الاسلام ملکوتی تبار :
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ادارہ روابط و تعاون کے سربراہ نے کہا : مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا اہم ترین سبب محبت اہل بیت علیہم السلام ہے۔
حجت الاسلام ملکوتی تبار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ادارہ روابط و تعاون کے سربراہ حجت الاسلام ملکوتی تبار نے بعض عراقی آئمہ جمعہ وجماعات سے ملاقات کے دوران کہا: دنیائے اسلام کے مشترک دشمن جیسے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل وغیرہ ہیں کہ جو متحد ہوکر دنیا بھر سے اسلام کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کے اسلامی جمہوریت کے بانی امام خمینی (رہ) نے دو طرح کے اسلام ایک اسلام حقیقی محمدی  اور دسرے امریکن اسلام کا تعارف کرایا ہے ، کہا : عصر حاضر میں سعودی عرب اور خلیج فارس کے اکثر عرب ممالک میں امریکن اسلام کی ترویج ہورہی ہے  جب کہ ایران و عراق ، بحرین و یمن ، شام و لبنان اور افغانستان میں حقیقی اسلام پھیل رہا ہے۔

حجت الاسلام ملکوتی تبار نے اظہار خیال کیا :عصر حاضر میں حق وباطل کی جنگ سب پر آشکار و واضح ہے ۔ دشمن کی کوشش ہے کہ جو ممالک حق کی آواز بلند کررہے ہیں ان کو نابود کردیا جائے ، اسی وجہ سے علماء دین کی ذمہ داری بہت سنگین ہے اور وہ اپنی قوم سے مسلسل گفتگو میں رہیں تاکہ دشمنوں کی یہ سازش برملا وآشکار  اور ناکام ہوتی رہے ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ادارہ روابط و تعاون کے سربراہ نے عوام کو کسی بھی ملک کے انقلاب کا مادی و معنوی سرمایہ قراردیا اور کہا: جب کبھی بھی کسی انقلاب  و نظام کے ساتھ عوام ہوگی  وہ نظام باقی رہے گا اور اور عوام نے نظام سے  منھ موڑلیا  تو مطمئن رہیں کہ وہ حکومت نابود ہوجائے گی۔

حجت الاسلام ملکوتی تبار نے اس بیان کے ساتھ کہ آج کل دنیائے اسلام کی اہمترین اولویت  و ضرورت  اسلامی مختلف قبیلوں ، قوموں اور ممالک کا آپسی اتحاد ہے کہا : ہم شیعوں کے پاس ایک عظیم سرمایہ ، اہل بیت علیہم السلام کی محبت ہے کہ اس عظیم سرمایہ سے اتحاد میں استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کے سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا : ہم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں متعدد و مختلف ثقافتی و قرآنی ، ہنری، مذہبی ، تبلیغی سرگرمیوں میں مشغول ہیں  کہ ان تمام خدمات سے ہمارا مقصد صرف لوگوں کے دلوں کو متحد کرنا اور اسلامی امت میں اتحاد قائم کرنا ہے جو موجودہ زمانہ کی بہت ہی اہم ضرورت میں سے ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬