‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2018 - 13:42
News ID: 436805
فونت
علامہ سید احمد صافی :
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی نے کہا : غصہ ایک فطرتی، جذباتی اور جبلی کیفیت ہے احادیث میں کہا گیا ہے کہ غصہ ظاہر کرنے کے مناسب وقت پر جس کو غصہ نہ آئے اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔
حجت الاسلام سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں بیان کیا : جو شخص حق غصب کرتا ہے وہ تو چاہتا ہی یہ ہے کہ دوسروں کے حقوق اسی کے ہاتھ میں رہیں لیکن صاحب حق کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے حق کا مطالبہ کرے کیونکہ اپنے حقوق لیے جاتے ہیں کوئی آپ کو آپ کے حقوق نہیں دے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے انسان کو اپنے حقوق کے نہ ملنے پر غم و غصہ کا اظہار کرنا چاہیے اور جب انسان اپنے اوپر قابو رکھتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور غم وغصہ کا اظہار کرتا ہے تو یہ عمل ایک روشن دلیل بن جاتا ہے لہذا عراقی عوام کو اپنے اجتماعی، مالی، سیاسی اور عسکری حقوق کے لیے خود پر قابو رکھتے ہوئے غم وغصہ کا اظہار کرنا ہو گا۔

انہوں نے بیان کیا : میں نے کہا تھا غصے کے منفی نتائج اور اثرات کا نہ تو کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان پر قابو پایا جا سکتا ہے، ہم اُس وقت اس کی کچھ مثالیں بھی ذکر کی تھیں۔ آج ہم غصے کے مثبت اثرات او نتائج کے بارے میں گفتگو کریں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ انسان غصے کے ذریعے انسان اپنے مقاصد کے حصول میں مدد لے سکتا ہے یا نہیں؟

حدیث میں غصے کے مثبت پہلو کو انتہائی خوبصورت تعبیر میں بیان کیا گیا ہے غصہ ایک تکونی کیفیت ہے انسان ایسے حالات سے گزرتا ہے کہ اسے غصہ آ جاتا ہے غصہ بنی نوع انسان اور انسانی شخصیت کی حفاظت کرتا ہے۔

جب انسان کا سامنا غصہ دلانے والے امور سے ہوتا ہے تو اسے غصہ آتا ہے لیکن اگر یہ غصہ عقل اور قابو سے باہر ہو جائے تو اس کا شمار منفی نتائج کے حامل غصہ میں ہوتا ہے اور انسان کو اس پر ندامت ہوتی ہے۔ لیکن اگر انسان کا غصہ کسی حقیقی شخصی، اجتماعی، اقتصادی، سیاسی اور عسکری مسئلہ پر ہو اور وہ اس غصہ کی بنیاد پر گھر سے نکل کر اس مسئلہ کا سامنا کرے اور اپنے آپ پر کنٹرول بھی رکھے رہے تو یہ قابل تعریف غصہ ہے۔

اس غصے کی بدولت ملکوں اور زمینوں کو محفوظ بنایا گیا اور مقدسات کو بے حرمتی سے بچایا گیا جب انسان کو غصہ کے دوران غصے کے سبب اور اسے صحیح راستہ پہ گامزن رکھنے کا ادراک رہتا ہے تو اس سے ایجابی نتائج برآمد ہوتے ہیں اور ایسی صورت میں غصہ ایسا فعل بن جاتا ہے جس کی بنیاد، تصرف اور ہدف الف سے یاء تک واضح ہوتا ہے۔ ایسے کنٹرول غصہ کی زبان، مقصد ومطلب اور حق ظاہر ہوتا ہے جسے غصہ ظاہر اور بیان کرتا ہے۔

یاد رکھیں حقوق لیے جاتے ہیں دیئے نہیں جاتے۔ جو شخص حق غصب کرتا ہے وہ تو چاہتا ہی یہ ہے کہ دوسروں کے حقوق اسی کے ہاتھ میں رہیں لیکن صاحب حق کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے حق کا مطالبہ کرے کیونکہ اپنے حقوق لیے جاتے ہیں کوئی آپ کو آپ کے حقوق نہیں دے گا، اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے انسان کو اپنے حقوق کے نہ ملنے پر غم و غصہ کا اظہار کرنا چاہیے اور جب انسان اپنے اوپر قابو رکھتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور غم وغصہ کا اظہار کرتا ہے تو یہ عمل ایک روشن دلیل بن جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬