‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2018 - 22:21
News ID: 436806
فونت
آیت الله حسینی بوشهری کے ساتھ رسا نیوز کے سربراہ کی ملاقات :
حوزات علمیہ کے اعلی کونسل کے رکن نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسلامی نظام کے سیسٹم میں حوزات علمیہ کو وارد ہونا چاہیئے بیان کیا : حوزات علمیہ کو اسلامی نظام کی ضرورت کے لئے مختلف فائل تشکیل دینا چاہیئے تا کہ مختلف میدان میں نظام کی ضرورت کو پورا کر سکے ۔
آیت الله حسینی بوشهری و حجت الاسلام مھدی محققی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ کے اعلی کونسل کے رکن آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ و حکام کے ساتھ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم میں ملاقات کی جس میں انہوں نے رسا نیوز ایجنسی کی خدمت و کار کردگی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : رسا نیوز ایجنسی کی موصولہ رپورٹ سے اس نتیجہ پر پہوچے ہیں کہ یہ صرف نہ ایک نیوز ایجنسی بلکہ ایک قوی مجموعہ کی صورت میں  ، محنت و زحمت کش اور آرمان گرا اور حقیقت پسندانہ فعالیت کر رہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس وقت رسا نیوز ایجنسی حوزہ علمیہ کے ساتھ حوزات علمیہ کی ترقی اور اس کے ماضی و حال و آئندہ کو تعارف کرانے میں اہم کردار نبھا سکتی ہے دوسری طرف اس میدان میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے کہ آج کا حوزہ علمیہ پہلے کی طرح نہیں ہے ۔

جامعہ مدرسین کے بوڈ آف ڈائیرکٹر کے رکن نے بیان کیا : انقلاب اسلامی کے چالیسویں سال میں حوزہ علمیہ خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ حوزات علمیہ یہاں تک کہ سال گذشتہ کی طرح بھی نہیں ہے ، رسا نیوز ایجنسی کی فعالیت اچھے وقت میں ہے اور رسا کے مجموعہ آثار کو دوسرے جریدہ کی طرح مطالعہ کرتا ہوں کہ جو واقعا خوشی کا مقام ہے کہ یہ ایک جدید و مفید قدم ہے ۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فرماتے ہیں قران کریم سے اس کے مطالب نکالو، بات کرنے دو کیوں کہ خود قرآن کریم بات نہیں کرتا ہے یعنی انسان کو چاہیئے کہ قرآن کریم کے قلب سے اس کی بات نکالے ، حوزات علمیہ کے حالات اس وقت ایسے ہی ہے کہ ایک طرف ملاحظات تو دوسری طرف نئے و جدید نظریہ جس کو افراد واضح صورت میں بیان کرتے ہیں اور اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں جو دوسری طرف خاص مواقع پیدا کرتی ہیں ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے اس بیان کے ساتھ کہ نیوز ایجنسی کی شان پیغام کو منتقل کرنا ہے بیان کیا : کیوں کہ  اس میدان میں خلا پائی جاتی تھی جس کی وجہ سے رسا نیوز ایجنسی جیسے ادارے تشکل پائی ، رسا نیوز ایجنسی کی بنیادی کام یہ ہے کہ حوزہ کی پالیسی یہاں کے پیغامات اور نظریات و علمی و نظریاتی نظریہ خاص کر فقہ حکومتی نظریہ کو منتقل کرے ۔

اس ملاقات میں رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام مھدی محققی نے بیان کیا : رسا نیوز ایجنسی کی کوشش رہی ہے کہ اپنی طلابی شناخت کی حفاظت کرتے ہوئے مڈیائی وسائل کے ذریعہ حوزات علمیہ کے پیغام و نظام اسلامی کے سلسلہ میں جو ذمہ داری ہے اس کو پہوچائیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے فقہ حکومت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں رسا نیوز ایجنسی کی کار کردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : فقہ حکومتی کے سلسلہ میں تخصصی فقہ حکومتی مرکز کے عنوان سے کام شروع کیا گیا ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے جو اسلامی نظام کی ایک اہم ضرورت میں ہے ۔

حجت الاسلام مھدی محققی نے بیان کیا : رسا نیوز ایجنسی میں خبری و ملٹی میڈیہ میدان کی پیش رفت میں جدید میڈیہ سے استفادہ کرتے ہوئے تاثیر گذار کام انجام دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬