09 August 2018 - 13:44
News ID: 436824
فونت
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے شہر ضحیان میں یمنی بچوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا ہے جس میں درجنوں کم سن بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
کودک یمنی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صعدہ میں اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضحیان میں بچوں کی حامل بس پر سعودی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم انتالیس عام شہری شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب یمن کے خلاف تین سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے بے گناہ بچوں اور عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں ایک اسپتال اور شہر کی مچھلی مارکیٹ پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم ساٹھ عام شہری شہید ہوگئے تھے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ممالک اس وحشیانہ اور لاحاصل جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اور اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬