‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2018 - 12:21
News ID: 436832
فونت
چین کے علاقے نینگشیا میں جامع مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔
مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کےعلاقے نینگشیا میں  جامع مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے خود مختار علاقے نینگشیا کی مقامی حکومت نے جامع مسجد " ویزہوو"  کے انہدام کا فیصلہ کیا جس پر ہزاروں مسلمانوں نے جامع مسجد کے قریبی اسکوائر پر جمع ہو کر سڑک بلاک کردی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

مقامی حکام  نے مظاہرین سے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم مظاہرین نے مسجد کو ہاتھ نہ لگانے کی یقین دہانی تک منتشر ہونے سے انکار کردیا۔شہری حکومت کے سربراہ نے وفاقی حکومت سے بات کرنے کے بعد مظاہرین کو تعمیراتی پروجیکٹ کی نئی منصوبہ بندی تک مسجد کے انہدام کے فیصلے کو مؤخر کرنے سے آگاہ کیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے درکار ضروری کاغذی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی  اور نہ ہی اجازت نامہ حاصل کیا گیا اس لیے یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور اسے منہدم کرنا قانون کی پاسداری کرنا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬