‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2018 - 13:07
News ID: 436868
فونت
تقریب مذاہب کے پیش نظر؛
آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کی جانب سے تقریب مذاہب کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کی خاطر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بارے میں اہل سنت کے بزرگوں کے نظریات و افکار کی وضاحت ہوئی۔
 امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک خصوصی میٹنگ میں کہ جو افریقی ممالک نیجریہ و کنگو کے زائرین کے حضور حر م مطہر رضوی میں منعقد تھی ، حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی قربانیار  حرم مطہر رضوی کے عالم دین نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کو اہل سنت کے بزرگوں کے نظریات و افکار کے مطابق پیش کیا کہ آنحضرت خداونداعالم کے نزدیک ایک معنوی و علمی مقام کے حامل  اور اس کے منتخب بندوں میں سے ہیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے فضا ئل کے سلسلے میں بہت سی احادیت اہل سنت راویوں سے نقل ہوئی ہیں ، کہا: اہل سنت کی کتب میں ان کے فضائل کا ذکر ہونا اس بات  کی دلیل ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا مقام ان کے نزدیک بہت زيادہ بلند و مخصوص ہے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام دیگر آئمہ طاہرین علیہم السلام کی طرح تمام مسلمانوں اعم ازسنی و شیعہ سب کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

حجۃ الاسلام قربانیار نے تاکید کی:چونکہ  غیرمسلمانوں کے ساتھ معاملات ، مناظرات اور گفتگو خصوصی اہمیت رکھتی ہے ، لہذا حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے دنیا کے تمام ادیان کے ساتھ متعدد مرتبہ مناظرہ کیا کہ جو اسلام کی نشرو اشاعت میں بہت زیادہ تاثیر گذار رہا اور ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ حرم مطہررضوی اسلام معارف کی نشرو اشاعت کا مرکز بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایسی عظیم ہستی ہیں کہ جن کی روضہ منورہ پر دنیا کے تمام ادیان و مذاہب کی عظیم عظیم شخصیتیں سرتسلیم خم کرتی ہیں اور حضرت کے روضہ منورہ کی زیارت کو سنت و فضیلت سمجھتی ہیں اور عصرحاضر میں بھی حر م مطہررضوی مختلف و متعدد ادیان ومذاہب کے دانشمندوں کے جمع ہونے اور جلسات کا مرکز بنا ہوا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬