‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2018 - 21:10
News ID: 436877
فونت
حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم:
حزب ‌الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے یمن اور بعض ممالک پر پابندیاں لگائے جانے کے حوالہ امریکا کے موقف کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا دور حاضرکا «فرعون» ہے ۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب ‌الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے امریکا کے کردار کو فرعون کا کردار بتایا کہ جو قتل عام کرتا ہے اور ویرانی پھیلاتا ہے ۔

انہوں نے کہا: امریکا، ترکی اور یورپین ممالک سے اختلافات کی بنیاد پر اپنے منافع کے لئے دوستی کرنے پر مجبور ہے ، جیسا کہ بعض ممالک پر پابندیاں بھی انہیں مقصد کے تحت لگائی جارہی ہیں ۔

حزب ‌الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے یمن میں عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں کے قتل پر امریکا کی بے توجہی کو اس کی جانب سے انسانی حقوق کی حمایت کے نارے کو جھوٹا بتایا اور کہا: دنیا آگاہ رہے کہ امریکا فریبکار ہے اور اس ملک کے ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا: گذشتہ ھفتے سعودی اتحادیوں نے یمن کے اسکولی بچوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 50 اسکولی معصوم بچے حاں بحق ہوگئے ۔

شیخ نعیم قاسم نے آخر میں سن ۲۰۰۶ عیسوی میں حزب اللہ اور اسرائیل کے بیچ ہونے والی ۳۳ روزہ جنگ کی پیروزی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا: یہ جنگ استقامت کی تشکیل ، شام و عراق سے تکفیری وھابیوں کے نکالے جانے اور یمن میں استقامت کا سبب بنی ۔

واضح رہے کہ یہ جنگ ۱۲ جولائی کو شروع اور ۱۴ اگست ۲۰۰۶ عیسوی کو ختم ہوئی ، لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر جنوبی علاقوں میں شدید خسارت کے باوجود یہ جنگ ، اسرائیل کی جانب سے اپنی شکست کے اعتراف اور حزب اللہ لبنان کی پیروزی پر ختم ہوئی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬