19 August 2018 - 10:45
News ID: 436910
فونت
فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے ۱۰۰ افغان فوجی لاپتہ ہیں۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے 100 افغان فوجی لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان صوبے فاریاب کے ضلع بل چراغ پر طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے۔

شدید لڑائی کے بعد ضلع پر طالبان نے قبضہ کا دعوی کیا ہے جس کے بعد وہاں موجود 100 افغان فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے ہوں اور اب وہ طالبان کی حراست میں ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬