‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2018 - 13:58
News ID: 436923
فونت
دنیا بھرسے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز کی مقدس سرزمین پر پہنچنے والے لاکھوں حجاج کرام آج حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کے لئے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حضرت امام حسین (ع) سے منقول دعائے عرفہ پڑھیں گے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور راز و نیاز کریں گے۔
عرفات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھرسے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز کی مقدس سرزمین پر پہنچنے والے لاکھوں حجاج کرام آج حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کے لئے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حضرت امام حسین (ع) سے منقول دعائے عرفہ پڑھیں گے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور راز و نیاز کریں گے۔ اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔

اس دوران حجاج کرام اﷲ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروب ہوتے ہی حجاج میدان عرفات سے نکلیں گے اور مزدلفہ پہنچیں گے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ اگلے روز طلوع آفتاب کے بعد منی پہنچیں گے۔جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ میدان عرفات میں حجاج بیت اللہ الحرام کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی سازشوں کیط رف اشارہ رکےت ہوئے فرمایا: مسلمانوں کو باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے ، امریکہ مسلمانوں کو ایکدوسرے کے ہاتھوں قتل کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مسلمانوں کو امریکہ کی اس معاندانہ پالیسی کو ناکام بنانا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬