20 August 2018 - 23:03
News ID: 436931
فونت
علامہ مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں لسانی بنیادوں پر نفرت انگیزی سے گریز کرنا چاہیے، تونسہ شریف سے وزیراعلیٰ کا منتخب ہونا سرائیکی خطے کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہوگا۔
سید مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال بعد تخت لاہور کے فرعونوں کی فرعونیت کا آج خاتمہ ہوگیا، جس پر پنجاب کی عوام اور پاکستان تحریک انصاف مبارک کی مستحق ہے، عمران خان ہمیشہ تبدیلی کی بات کرتے رہے اور آج پنجاب کے پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ منتخب کروانا بہت بڑی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ایسے شخص کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، جس کے علاقے میں پینے کا پانی تک میسر نہیں، میڈیا پروپیگنڈا کرنے کی بجائے قلات بھارتی کے قبائلی علاقے میں اپنی میڈیا ٹیمیں بھیج کر حقیقت کا پتہ لگائے۔

علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ہمیں لسانی بنیادوں پر نفرت انگیزی سے گریز کرنا چاہیے، تونسہ شریف سے وزیراعلیٰ کا منتخب ہونا سرائیکی خطے کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ عثمان بزدار اپنے علاقے سمیت پنجاب کی عوام کی خدمت اور پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬