16 October 2018 - 16:50
News ID: 437418
فونت
اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین نے جو گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں اورابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیااحتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔
کوئٹہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین نے جو گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں اورابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیااحتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

گذشتہ سال کی طرح اس سال ایک بار پھر کوئٹہ کا علمدار روڈ زائرین سے کھچا کھچ بھر چکا ہے، لیکن ابھی تک اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے کے لئے عراق جانے والے زائرین کا کانوائے روانہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں زائرین کی ساڑھے تین سو سے زائد بسیں موجود ہیں، جنہیں ابھی تک تفتان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ زائرین گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں، لیکن ابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے زائرین نے کل سہ پہرعلمدار روڈ پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا اس موقع پر زائرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران سے آنے والے ہزاروں زائرین تفتان پر پھنس گئے تھے، جہاں تین زائرین کی موت بھی واقع ہوگئی تھی، کوئٹہ میں تفتان جانے کے منتظر زائرین میں گذشتہ روز رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سجاد حسین انتقال کرگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال پوری دنیا سے کروڑوں عاشقان حسین (ع) اربعین ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کے لئے کربلا کا رخ کرتے ہیں اورعالمی اربعین پیدل مارچ کر کے حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے با وفا اصحاب و انصار کا غم مناتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬