‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2018 - 13:30
News ID: 437493
فونت
دوسری بین الاقوامی کانفرنس « روس میں علم تجوید قرآن؛ ماضی، حقایق اور مستقبل» کے عنوان سے روس کے شہر«ساراتوف» میں منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مغربی روس کے علاقے «پاوالوژ» کے مسلم کونسل اور «زید ابن ثابت» قرآنی مرکز کے تعاون سے تجوید پر دوسری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

کانفرنس میں ماسکو شہر کے قرآنی ماہرین کے علاوہ کازان، اوفا، پرم، ساراتوف اور جمہوریہ داغستان کے اسکالرز شریک ہوں گے جو اس شعبے میں علمی مقالے پیش کریں گے جبکہ روس میں تجوید اور قرآنی تعلیمات کی ماضی، حال اور مستبقل پر اظھار خیال بھی ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ « روس میں علم تجوید قرآن ؛ ماضی، حقایق اور مستقبل» کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس گذشتہ سال ۱۷ ستمبر کو ساراتوف شہر میں منعقد کی گئی تھی۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬