04 November 2018 - 12:10
News ID: 437566
فونت
علی لاریجانی :
ایران کے اسپیکر نے کہا : امریکہ میں طاقت نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے موقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ یہ دن سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جہدوجہد کے دن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا : گزشتہ 80 سالوں سے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی مسائل پر مداخلت کرکے ہماری قوم کے خلاف مختلف سازشیں کر رہا ہے۔

لاریجانی نے بیان کیا : ایرانی بہادر عوام سابق عراقی صدر صدام حسین اور داعش دہشتگردوں کی طرح وائٹ ہاوس کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اب ٹرمپ صدام کی طرح ایرانی قوم بالخصوص بچوں اور خواتین کے خلاف تنازعات پر فیصلہ کرکے براہ راست ہمارے ملک پر دباو ڈالنا چاہتا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا : امریکی حکومت کی بیوقوفانہ پالیسیوں کی وجہ سے ان کے سابق اتحادی ممالک مناسب حل پہنچنے کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے کہا : ایرانی عوام ملک کی اقتصادی اور ٹیکنالوجی صلاحیت کی مزید مضبوطی کے لئے بھر پور کوششوں کریں گے۔

انہوں نے کہا : دنیا بھر کے عوام امریکہ کی تسلط پسندی اور بلیک میلنگ سے تنگ آچکے ہیں اور امریکہ کی موجودہ نا اہل اور بیوقوف حکومت نے بھی واشنگٹن کی رہی سہی آبرو کو بھی خاک میں ملا دیا۔

علی لاری جانی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم امریکی حکومت اور ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کرنے والے بعض علاقائی ممالک کے رویے کو فراموش نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے ایران کی ترقی و قدرت میں قائد انقلاب اسلامی کی حکیمانہ و مدبرانہ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم قائد اسلامی انقلاب کی شجاعانہ قیادت میں ملک کے مزید استحکام اور آزادی کے راستے پر قدم اٹھ رہی ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا : ایران کے عوام اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست دی گی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬