05 November 2018 - 14:41
News ID: 437571
فونت
عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں چھٹی بین الاقوامی امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اربعین حسینی کو مسلمانوں میں اتحاد و اخوت و برادری، ظلم کی مخالفت اور انصاف پسندی کا مظہر قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس بین الاقوامی امام حسین  کانفرنس

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے سیدالاوصیا ہال میں المصطفی فاونڈیشن کی کوشش و تعاون سے دنیا کے مختلف ملکوں کے مفکرین اور دانشوروں کی شرکت سے امام حسین علیہ السلام کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں ایران، عراق، فرانس، امریکہ اور پاکستان کے مفکرین اور دانشوروں نے دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں پر اربعین اور تحریک حسینی کے اثرات اور زیارت اربعین کے اخلاقی، ثقافتی، عقیدتی اور معنوی پہلوؤں پر تقریریں کیں اورکہا کہ اربعینی حسینی، انسانوں کو راہ حق و حقیقت اور فلاح و سعادت پرپہنچانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

المصطفی فاونڈیشن یو ایس اے کے زیراہتمام چھٹی سالانہ کانفرنس سے المصطفی فاونڈیشن کے سربراہ علامہ ظھیر الحسن نقوی،رھبر انقلاب اسلامی کے بعثے کے سربراہ مولانا ڈاکٹر جواد مظلومی، فرانس سے محترمہ ماریا،ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، ماہر تعلیم مخدوم حسین از امریکہ اور ڈاکٹر راشد نقوی نے خطاب فرمایا۔

کانفرس میں شریک مختلف ممالک سے آئے ھوئے سینکڑوں حاضرین نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر المصطفی فاونڈیشن کے سربراہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے اس طرح کی کانفرنسوں کے مستبقل میں بھی انعقاد پر تاکید کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬