‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2018 - 20:24
News ID: 437607
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت خطبہ خوانی کا مخصوص پروگرام بارگاہ قدس رضوی کے زائرین و خادمین کے غم و اندوہ کے عالم میں حرم مطہر رضوی کے صحن انقلاب میں منعقد ہوا۔
 علی رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت خطبہ خوانی کا مخصوص پروگرام امسال نماز مغرب و عشاء کے بعد رحمت الہی کی نزول کے ساتھ حرم مطہررضوی کے صحن انقلاب میں منعقد ہوا۔

حرم مطہر رضوی کے خادموں نے اپنے ہاتھوں میں شمع روشن کیے ہوئے صحن انقلاب اسلامی کے چاروں طرف گول گھیرا بنایا اور آستا ن قدس رضوی کے محترم متولی نے اس عظیم پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے اور تمام مہمانوں کو خیرمقدم و خوش آمدید کہا۔

رضوی خادمین نے اپنی منظم صفوں میں صحن انقلاب اسلامی کے چاروں طرف کھڑے ہوکر نوحہ خوانی و سینہ زنی برپا کی  اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت پر مرثیہ پڑھتے ہوئے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے اس مخصوص پروگرام میں حجۃ الاسلام مہدوی نے شہادت کے مخصوص خطبہ کی قرائت کی ۔ اس خطبہ میں خداوندعالم کی وحدانیت و توحید کی شہادت ، حمد پروردگار اور پیغمبر اکرم پر درود و سلام اور اسی طرح آئمہ معصومین علیہم السلام ، شہداء  اسلام اور امام خمینی کے پردرود سلام ہے اور مقام معظم رہبری کے لیے طول عمر کی دعا طلب کی جاتی ہے۔

اس خطبہ کی قرائت کے بعد نوحہ خوانی محترم امیر عارف کے ذریعہ انجام پائی کہ جس میں تمام زائرین و خادمین نے اشک  بہائے اور گریہ و زاری کی ایسے عالم میں کہ آسمان سے رحمت الہی بھی برس رہی تھی اور مہدی رسول کی مرثیہ پر ماتم بھی جاری تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ منورہ سے، کاظمین شریفین،سامرہ اور دنیا ئے اسلام کے تمام مزارات کے متولی حضرات نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے خطبہ  خوانی کے مخصوص پروگرام میں شرکت کی ۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬