‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2018 - 11:12
News ID: 437618
فونت
آیت الله جزائری:
شھر اھواز کے امام جمعہ نے امریکن کانگریس اور سینیٹ کے حالیہ الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا داخلی فتنے اور اختلافات سے روبرو ہے اور دن بہ دن اس کی قدرت میں کمی آتی جارہی ہے ۔
آیت الله موسوی جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شھر اھواز کے امام جمعہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں ایام عزاء کے ختم ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت زهرا(س) کی امام حسین(ع) اور ان کے عزاداورں پر خاص توجہ ہے ، ماہ محرم اور صفر کے ختم ہونے کے باوجود ہم ھرگز حضرت امام حسین علیہ السلام سے خدا حافظی نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں پورے سال امام حسین(ع) سے متوسل رہنا چاہئے اور یہ توسل کسی خاص وقت سے مخصوص نہ ہو کہا: اس طرح کی مناسبتیں، ایرانی معاشرہ پر پروردگار عالم کی خصوصی عنایت ہے ۔

آیت الله جزائری نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے منعقد کرنے والوں، خیموں کے خادمین اور پیدل مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سراہا اور کہا: اربعین امام حسین علیہ السلام ایک عالمی انقلاب کی صورت میں تبدیل ہوگیا ہے کہ جس میں دنیا کے مختلف کونے کے لوگ کربلائے معلی میں یکجا ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ۱۵ نومبر، علامہ طباطبائی کی شھادت کا دن ہے کہا: علامہ محمد حسین طباطبائی کی تالیفات از جملہ تفسیر المیزان بے نظیر اور شیعیت کے لئے قابل فخر کتاب ہے ۔

شھر اھواز کے امام جمعہ نے امریکن کانگریس اور سینیٹ کے حالیہ الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا داخلی فتنے اور اختلافات سے روبرو ہے اور دن بہ دن اس کی قدرت میں کمی آتی جارہی ہے ۔

آیت الله جزائری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پہلی ربیع الاول مکہ سے مدینہ کی جانب رسول اسلام، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی کی ھجرت کا دن ہے کہا: حقیقی هجرت ، انسان کی اپنے پروردگار کی جانب ھجرت ہے ، خداوند متعال کی سرزمین اس قدر وسیع ہے کہ انسان اپنے دین کے تحفظ میں دوسری سرزمین کی سمت ھجرت کرجائے۔

انہوں نے صھیونی نیوز پیپر معاریو کی رپورٹ کے جانب اشارہ کیا اور کہا: اس نیوز پیپر کا کہنا ہے کہ ایران کے مقابل سعودیہ عربیہ ، امریکا اور صھیونی کا اتحاد شکست سے روبرو ہوچکا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬