‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2018 - 14:20
News ID: 437620
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
سرزمین عراق کے معروف عالم دین حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق ، ایران کے خلاف لگائی ہوئی امریکی پابندیوں کا ساتھ نہ دے گا کہا: امریکا، ایران و عراق سے پابندیاں ہٹانے پر مجبور ہوگا ۔
حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں کثیر مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا، یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا، ایران و عراق سے پابندیاں ہٹانے پر مجبور ہوگا کہا: امریکا نے جس طرح ۸ مالک کو ایران پر لگنے والی پابندیوں سے الگ کردیا اسی طرح عراق کو الگ کرے کیوں کہ ملت اور حکومت عراق ظالمانہ پابندیوں کی پیروی کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

انہوں نے عوامی فورسز اور ایران پر لگنے والی امریکی پابندیوں کے حوالہ سے عراقی وزیر آعظم عادل عبد المهدی کے موقف کی قدردانی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کے مقابل عراقی وزیر آعظم عادل عبد المهدی کا موقف، ملت عراق کی عزت و سربلندی کا سبب ہوگا ، ایران سے لائٹ خریدنے کے حوالے سے وزیر بجلی عراق کے موقف کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات بڑھائے جانے اور بحرین میں انسانی حقوق کی پائمالی پر شدید تنقید کی اور کہا: بحرین ایک طرف غاصب صھیونیت کے ساتھ مل کر صلح پسند زندگی کا مرکز قائم کرنے میں مصروف ہے اور دوسری جانب نے جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان کہ جو انسانی حقوق کے حامی ہیں انہیں عمر قید کی سزا سناتا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں اس بات کا اطمینان اور یقین ہے کہ عنقریب بحرینی حکومت سرنگوں ہوجائے گی کہا: بحرین اور سعودیہ غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں مصروف ہیں اور ایران و شیعت کو عظیم خطرہ بتاتے ہیں ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے پہلی ربیع الاول کو رسول اکرم (صل الله علیه و آله و سلم) کی مکہ سے مدینہ کی جانب هجرت کا دن اور (لیلة المبیت) شب ھجرت یعنی امیرالمومنین علی ابن طالب علیہما السلام کا آپ کے بستر پر سونے کی شب بتایا اور کہا: حضرت رسول اسلام (صل الله علیه و آله و سلم) کے وفات کے دن ۳۰ لاکھ لوگوں نے حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب (علیه السلام) کی زیارت کی کہ جو لائق قدر و تحسین ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬