12 November 2018 - 13:21
News ID: 437634
فونت
آیت الله شب زنده دار:
مدرسین حوزه علمیه قم کونسل کے رکن نے دین کے احیاء میں انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رہ کی فداکاریوں اور مجاھدت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: الهی معارف و احکامات اهل بیت(ع) کو عظمت و بالندگی عطا کرنے میں امام خمینی(ره) کی صادقانہ خدمت ، ہم اہل حوزہ علمیہ کے مشعل راہ ہے ۔
آیت الله شب زنده دار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے آج اپنے درس خارج کے آغاز پر جو مسجد آعظم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، حماسہ عظیم اربعین حسینی اور ان ایام میں عاشقین امام حسین علیہ السلام کے پیدل مارچ کو حیرت انگیز جانا اور کہا: خداوند متعال نے اس حرارت کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے شیعوں ، عاشقوں اور آزادی طلب انسانوں کے دل میں قرار دیا ہے ولو یہ کہ وہ دین اسلام اور شیعہ کا پیرو نہ ہو اور الحمد للہ دن بہ دن یہ عمل بہتر و بارونق ہوتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: رهبر معظم انقلاب کے بقول ، اس انقلاب اسلامی میں ۳ باتیں محقق ہوئی ہیں کہ جو پہلے نہ تھیں ، ایک حضرت بقیة الله الاعظم امام عصر(عج) پر توجہ ، دور حاضر میں یہ توجہ اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ ماضی میں نہ تھی ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے بیان کیا: دوسرا مسئلہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کے مقام و منزلت کے حوالے سے منعقد پروگرام ہے کہ جو اس سے پہلے اس طرح نہ ہوتے تھے ، مگر الحمد للہ اور دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: تیسرا مسئلہ اربعین امام حسین علیہ السلام کا مسئلہ ہے کہ یہ تمام مسائل دیگر مسائل کے ساتھ مل کر حضرت بقیة اللہ امام زمانہ (عج) کے ظھور کا زمینہ فراہم کریں گے ، اربعین اس بات سبب بنے گی کہ لوگ حضرت سیدالشهدا(ع) کے وجود مبارک پر خاص توجہ کریں اور لوگوں کے دل حضرت کے ظھور کے لئے آمادہ ہوں ۔

آیت الله شب زنده دار نے ایام ولادت حضرت مرسل آعظم محمد مصطفی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال ہم سبھی کو آپ کا سچا پیرو قرار دے اور ان کے مقاصد کے احیاء گروں میں شامل کرے ۔

انہوں ںے طلاب علوم دین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دین حاصل کرنے پرتوجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: محکم ارادہ کے ساتھ علم دین اور الھی احکام و معارف حاصل کرنے لئے قدم اٹھائیں تاکہ اس ماہ میں ان دو مولود حضرت مرسل آعظم محمد مصطفی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی برکت کی وجہ سے کامیابیاں اپکے قدم چومیں ۔

گارڈین کونسل کے رکن نے دین کے احیاء میں انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رہ کی فداکاریوں اور مجاھدت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: الهی معارف و احکامات اهل بیت(ع) کو عظمت و بالندگی عطا کرنے میں امام خمینی(ره) کی صادقانہ خدمت ، ہم اہل حوزہ علمیہ کے مشعل راہ ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۲

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬