‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2018 - 20:30
News ID: 437661
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی :
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ گذشتہ کی طرح امسال بھی ۱۲تا ۱۷ربیع الاول ہفتہ وحدت بمناسبت جشن ولادت رسول خداﷺاور امام جعفرصادقؑ منایا جائے گا ۔
سید احمد اقبال رضوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک اعلامیے میں کہا کہ مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بفرمان امام خمینیؒ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت بمناسبت جشن ولادت رسول خداﷺاور امام جعفرصادقؑ منانے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر صوبائی اور ضلعی سطح پرمحافل میلاد، نعت اور جشن کا انعقاد کیاجائے گا، استقبالیہ کیمپس، سبیلیں ، میڈیکل کیمپس اور نذرونیاز کا اہتمام کیاجائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ جشن میلاد النبیﷺ امت مسلمہ کے درمیان نقطہ اتحاد ہے،خاتم النبیین ﷺ کی ولادت کا جشن تمام شیعہ سنی مسلمان مل کر مناتے ہیں ، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھرمیں پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشیوں کو شایان شان اندازمیں منانے کیلئے حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے صوبائی اور ضلعی سطح پر تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کرتی ہے کہ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے دوران اہل سنت برادران کے جلوس ہائے میلاد النبیﷺ کا شاندار استقبال کیاجائے۔

انہوں نے بیان کیا کہ جلوس کے شرکاءپر گل پاشی کی جائے، شرکائے جلوس کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی جائے، ان میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں ،استقبالیہ کیمپوں پر شیعہ سنی علماءواکابرین کو اتحاد وحدت کی ترویج کے لئے دعوت خطاب دیا جائے، جبکہ  صوبائی اور ضلعی سطح پرمحافل میلاد، نعت ، جشن، سیمینار، تقریری مقابلے ، کوئزوغیرہ کے پروگرامات کا بھی انعقادکیاجائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬