‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2018 - 21:04
News ID: 437663
فونت
فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پوری دنیا میں شیعہ اور اہل بیت کے چاہنے والوں میں حزن و غم کا عالم ہے اسی مناسبت سے گھروں ، امامبارگاہوں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
امام حسن عکسری ع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت ہے جن کی شہادت عراق کے شہر سامراء میں زہر دغا سے کیا گیا تھا۔

حکومت وقت کی طرف سے عراق کے شہر سامراء میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کیے گئے جو اس زمانے میں ایک مشہور چھاؤنی تھی۔ اس لئے آپ "عسکری" کے لقب سے ملقب ہوئے۔

آپ کے دوسرے القاب میں ابن‌الرضا، ہادی، نقی، زکی، رفیق اور صامت مشہور ہیں۔حکومت وقت کی کڑی نگرانی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہونے کی وجہ سے اپنے پیرکاروں سے رابطہ برقرار رکھنے کی خاطر آپ نے مختلف شہروں میں نمائندے مقرر کئے۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عمرجب چارماہ کے قریب ہوئی توآپ کے والدامام علی نقی علیہ السلام نے اپنے بعدکے لیے منصب امامت کی وصیت کی اور فرمایا کہ میرے بعد یہی میرے جانشین ہوں گے اوراس پربہت سے لوگوں کو گواہ کر دیا۔

آپ کے فرزند امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف آپ کی شہادت کے بعد سے ہی پردہ غیب میں ہیں اور جب حکم خدا ہو گا آپ ظہور فرمائیں گے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کریں گے۔

فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام، آسمان امامت و ولایت کے بارہویں درخشاں ستارے اور شیعیان جہان کے بارہویں امام حضرت امام مہدی عجل کے والد گرامی ہیں جن کی آمد کا پوری دنیا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔

شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے عراق کے سامرا میں مخصوص مراسم منعقد کی جاری ہے ۔عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ گئے ہیں۔ 

سامرا میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے میں ہزاروں عقیدت مندوں کا اجتماع ہے حرم امام حسن عسکری کے مختلف گوشوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جن میں مقررین آپ کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔

عراق کے مختلف شہروں سے سامرا آنے والے زائرین انفرادی طور پر اور ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

امام حسن عسکری علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران میں مرکزی پروگرام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت اور عزاداران آل محمد، حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر اشک ماتم بہا رہے ہیں اور امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو ان کے پدربزرگوار کا پرسہ دے رہے ہیں۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام  فرماتے ہیں جو شخص اپنے بھائی کو چپکے سے نصیحت کرے تو گویا اس نے اسے آراستہ کیا اور جس نے دوسروں کے سامنے اس کو نصیحت کی گویا اس نے اسے بدشکل بنا دیا۔

امام حسن عسکری علیہ السلام رزق کی ضمانت کے سلسلہ میں بیان فرماتے ہیں لا یشغلک رزق مضمون عن عمل مفروض ( رزق کا ضامن خدا ہے اس لئے تمھارا رزق تمھیں واجبات سے نہ روک دے) ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬