18 November 2018 - 19:28
News ID: 437678
فونت
خلیل الحیہ :
خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اور جنگ بندی کے شرائط پرقریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خلیل الحیہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن خلیل الحیہ  کا کہنا ہے کہ اس بار فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تل ابیب کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اور جنگ بندی کے شرائط پرقریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حماس کے رکن نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس علاقہ میں جاسوسی پر مبنی وسائل لگانے اور فلسطینیوں کی گفتگو سننے کی کوشش کی لیکن فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو ناکام بنادیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬