‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2018 - 23:06
News ID: 437739
فونت
حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری:
حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی سماج کی پارٹیوں کی تاریخ کا دو نقطہ نظرایک تکفیریت اور دوسرے یکجہتی رہا ہے کہا: یکجہتی کا نقطہ نظر امام خمینی رہ کے راہوں پر گامزن ہے کہ جو اسلامی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کا علمبردار ہے ۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے آج ھوٹل آزادی میں مذھبی اختلافات اور فلسطینی اقداروں کی حمایت میں سیاسی پارٹیوں اور سرگرم افراد کے عنوان سے ہونے والی ایک نشست میں کہا: اسلامی معاشرہ کی اصلاح میں سیاسی پارٹیوں کا کردار اہم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : اسلامی معاشرے میں پارٹیاں، ایمان کی بنیادوں پر تشکیل پاتی ہیں ، اس حوالہ سے اتحاد و یکجہتی کے قیام میں ایک دوسرے کو نادیدہ نہیں قرار دیا جاسکتا اور بغیر ھماھنگی کے عمل نہیں کیا جاسکتا ۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی سماج کی پارٹیوں کی تاریخ کا دو نقطہ نظر، ایک تکفیریت اور دوسرے یکجہتی رہا ہے کہا: یکجہتی کا نقطہ نظر امام خمینی رہ کے راہوں پر گامزن ہے کہ جو اسلامی معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کا علمبردار ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: حزب اللہ لبنان کا اہم ترین نارہ، غاصب اسرائیل کے مقابل استقامت ہے اور انہیں بنیادوں پر تمام مذاھب، شیعہ و سنی اور حتی دیگر ادیان کے پیرو جیسے عیسائی وغیرہ نے استقامتی گروہ تشکیل دیئے ہیں ۔

حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے اتحاد اسلامی کانفرنس کا اہم مقصد اسلامی معاشرہ کو غاصب صھیونیت سے مقابلہ کے لئے آمادہ و تیار کرنا جانا اور کہا: یمن اور فلسطین ، اسلامی پارٹیوں اور معاشرہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سبب بنے گا ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬