‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2018 - 13:45
News ID: 437752
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر دہشتگردی کا رونما ہونا سنگین جرم کا ارتکاب ہے اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
قائد ملت جعفریہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کلایہ اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیتؑ کے گیٹ کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ سنگین جرم کے ارتکاب کرنے والوں کےخلاف اقدمات کو پوری توجہ کا مرکز بنا کر قاتلوںکو بے نقاب کیا جائے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے دھماکہ کے نتیجہ میں درجنوں قیمتی جانی ضیاع پرافسوس و ہمدردی کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقع مےں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کرقاتلوںکو بے نقاب کرتے ہوئے جلد کیفرو کردار تک پہنچایا جائے اور شہروں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا فرماتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے کہا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ دونوں حملے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جائے۔ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر دہشتگردی کا رونما ہونا سنگین جرم کا ارتکاب ہے ۔اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔   /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬