‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2018 - 14:10
News ID: 437758
فونت
جمشید دستی:
مظفرگڑھ سے جاری بیان میں سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلمان فرقہ واریت چھوڑ کر ایک ہو جائیں، سعودی فرمانروا آگے آئیں اور ایرانی صدر کی حمایت کریں، اگر مسلمان متحد ہو گئے تو یہودیوں کی فرعونی اسرائیلی ریاست ختم ہو جائے گی۔
جمشید دستی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان عوامی راج کے چیئرمین مزدور رہنما جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرزمین پاکستان پر کسی گستاخ کی جگہ نہیں ہے، عمران خان کی حکومت نے یہودی لابی کو خوش کرنے کے لئے آسیہ مسیح کو رہا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر حسن روحانی کے بیان نے عالم اسلام کا دل جیت لیا ہے، ایرانی صدر نے کہا اصل شیطان اسرائیل ہے اور وہ سعودی عرب کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، مسلم ممالک کا بلاک بنانا چاہتے ہیں  ۔

انہوں نے کہا مسلمان فرقہ واریت چھوڑ کر ایک ہو جائیں، انہوں نے کہا سعودی فرمانروا آگے آئیں اور ایرانی صدر کی حمایت کریں، اگر مسلمان متحد ہو گئے تو یہودیوں کی فرعونی اسرائیلی ریاست ختم ہو جائے گی اور عالم اسلام سمیت پوری دنیا میں امن آجائے گا ۔

انہوں نے کہا نئے پاکستان کی دعویدار موجودہ حکومت کرپٹ ترین آفیسرز تعینات کر رہی ہے، لاہور میں اقتدار عثمان بزدار، علیم خان، چوہدری پرویز الہی اور چوہدری سرور کے درمیان رسہ کشی ہو رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬