‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2018 - 21:51
News ID: 437763
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت ‌آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ کے اتحاد سے اسلام کے دشمن نابود ہوجائیں گے کہا: ملت اسلامیہ کے دل ھمیشہ ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں، ہم مسلمانوں کے مقدسات کی توھین کو ناجائز جانتے ہیں ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اتحاد اسلامی کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات میں کہا: ملت اسلامیہ کے دل ، ھمیشہ ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں، اور ہم مسلمانوں کے مقدسات کی توھین کو ناجائز جانتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اقداروں اور آئین کی حفاظت کے ساتھ اتحاد و یکجہتی، ضروریات دین میں سے ہے کہا: ہم تمام مسلمانوں کے ساتھ ایک مقصد اور مشترک دشمن رکھتے ہیں ، ہمارا مشترکہ دشمن امریکا و اسرائیل ہے اور ہمارا مشترکہ مقصد قدس شریف کی آزادی اور اسرائیل غاصب کی نابودی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا: ملت ایران سے امریکا کی دشمنی کی بنیاد یہ ہے کہ ملت ایران نے دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین از جملہ یمن ، شام اور دیگر مسلمان ملتوں کی حمایت میں قدم اٹھایا ہے ۔

انہوں ںے بیان کیا: ہمارا اتحاد بہت اہم ہے ، قدس شریف کی آزادی اور غاصب صھیونیت اسرائیل کی نابودی ضروری ہے چوںکہ امام خمینی رہ نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک کینسر کا ٹیومر ہے جس  سے ملت اسلامیہ روبرو ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے رضائے الھی میں قدم اٹھانے کی تاکید کی اور کہا: قرآن کریم، دینی معارف اور مکتب اهل بیت(ع) کی پیروی ہمارا مقصد ہے کیوں کہ قران کریم کی تاکید ہے کہ مسلمان ظالموں کی پہچانے اور ھرگز ان کی پیروی نہ کرے ۔

انہوں نے امریکا و اسرائیل کی جانب سے آل سعود کی حمایت کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا کے غلام ھرگز خادم الحرمین نہیں رہ سکتے ، ملت اسلامیہ دنیا کے جس کونے میں بھی ہے متحد ہے اور اتحاد اس بات کا سبب بنے گا کہ ہم تمام مشکلات پر غالب آجائیں ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے یاد دہانی کی: امسال اتحاد اسلامی کانفرنس ، علمائے اسلام کی شرکت میں بہت ہی باعظمت و پرشکوہ منعقد ہوئی ، اس کانفرنس کے منعقد کرنے والے لائق تحسین ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬