‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2018 - 17:22
News ID: 437771
فونت
عراقی افواج کے درمیان قرآنی مقابلہ «رسول اعظم(ص)» کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
 قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ  قرآنی مقابلہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حفظ اور حسن قرآت کے مقابلے «رسول اعظم(ص)» کے عنوان سے بغداد کے «شهید حیدر المیاحی» کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔

اختتامی مرحلہ قاری «بلال مالک» کی تلاوت سے شروع ہوا جسکے بعد ستار کربلایی نے خطاب کیا اور اس کے بعد مقابلوں کا آغاز ہوا۔

اختتامی مقابلوں میں رضا کار فورس کے ڈپٹی ابومحمد الجنانی کے علاوہ مرکز علوم قرآن کے ڈایریکٹر رافع العامری، وزارت داخلہ کے ابوالفضل جعفری، آستانہ حسینی کے حاجی اسامه الکربلایی اور ادارہ اوقاف اہل سنت کے قصی عبدالکریم نے ججز کے فرایض انجام دیے۔

تقریب میں میلاد النبی کے حوالے سے  رافع العامری اور ابوالفضل جعفری  نے رسول اکرم(ص) کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مقابلوں کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

مسلح افواج کے درمیان دوسرا قرآنی مقابلہ بعنوان رسول اعظم(ص) کا پہلا مرحلہ گذشتہ مہینے کو منعقد کیا گیا تھا جسمیں افواج کے درجنوں قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬