‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2018 - 12:26
News ID: 437778
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں گزشتہ طویل عرصہ سے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح خوش آئند ہے، البتہ بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ نکالنا ہو گا۔ ترقی کوریڈور کی کنجی امن ہے جس کےلئے باہمی مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خطے کے امن کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا، ہندوستان کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا، گزشتہ 6 دن میں مقبوضہ کشمیر میں 24 شہید اور درجنوں زخمی کر دیئے گئے، مذاکرات کے حامی لیکن ملکی وقار اور خود مختاری مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح خوش آئند، پاکستان سکھ مذہب کے لئے مقدس سرزمین ہے، یہاں آنے والے یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات خطے کے امن کےلئے ضروری ہیں لیکن اس کےلئے بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ نکالنا ہوگا۔ اس کے لئے ایسی ڈپلومیسی اختیار کی جائے تاکہ یہ ہٹ دھرمی نرمی میں تبدیل ہو جائے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صرف گزشتہ چھ دن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، 24 افراد کو شہید اور 50 سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا، کیا ایسا رویہ کسی بھی جمہوری ملک کے شایان شان ہوا کرتا ہے، ہندوستان کشمیر میں گزشتہ طویل عرصہ سے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہیں۔

ہم چاہتے ہیں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں اور مہذب معاشرے اور قومیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرکے ہی ترقی کرتی ہیں کیونکہ ترقی کے کوریڈور کو کھولنے کی کنجی امن ہے لیکن یہ امن باہمی رضا مندی سے ہی قائم ہوسکتا ہے، اس امن کےلئے ملکی وقار اور خود مختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے آج فلسطینیوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور تمام اسلامی ممالک بھی خاص کر دار ادا کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کو سپورٹ کیا جائے اور ان پر ڈھائے جاے والے مظالم بند کرائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬