‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2018 - 14:16
News ID: 437786
فونت
ملیحہ لودھی :
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔
فلسطینی خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی علاقے جولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقےخالی کرنےہوں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدارامن کیلئےضروری ہے،مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے،ناسازگار حالات ،چند ممالک کی منفی پالیسیوں نےخطے کو مزیدغیر مستحکم کردیاہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬