02 December 2018 - 19:23
News ID: 437807
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اقوام متحدہ کی طرف سے کسی بھی قرار داد میں ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو کے ایران مخالف بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا : سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد میں ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہیں لگا دی گئی۔

 انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ بات سب کے لئے واضح ہے کہ ایرانی میزائل پروگرام کا مقصد صرف دفاعی ترقی منصوبہ کے مطابق ہے جو ملکی ضروریات کے مطابق تیاد کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد میں ایرانی میزائل پروگرام یا میزائل ٹیسٹ پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا : کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ امریکہ ایک قرار داد پیش کرتا ہے کہ نہ صرف خود اس نے عالمی جوہری معاہدے سے غیر قانونی اور یک طرفہ علیحدگی کے ساتھ سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کی بلکہ اس معاہدے کے خاتمے کے لئے دوسرے ممالک پر دھمکیاں بھی دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ سلامتی کونسل کی ۲۲۳۱ قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬