‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2018 - 12:30
News ID: 437815
فونت
کویت عدالت نے ایک ظالمانہ حکم صادر کرتے ہوئے اس ملک کے معروف و نامور شیعہ عالم دین کو ۵ سال جیل سزا سنا دی ۔
حجت الاسلام شیخ حسین معتوق

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کویت کی کرائم عدالت کے سربراہ قاضی عبدالله عثمان نے ایک ظالمانہ حکم صادر کرتے ہوئے اس ملک کے معروف و نامور شیعہ عالم دین نیز مجمع اتحاد اسلامی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ حسن معتوق کو ۵ سال جیل سزا سنائی ۔

حجت الاسلام شیخ حسین معتوق اور ان کے ہمراہ دیگر ۱۳ افراد کو عبدلی گروپ کی حمایت کے الزام میں ۵ سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔

حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف صادر ہونے والے حکم میں بیان کیا گیا ہے کہ حجت الاسلام شیخ معتوق پہلی صف اور هاشم فاضل دوسری صف کے ملزمین کو ۵ سال جیل سزا سنائی جاتی ہے اور ۵ سال کی مدت گذر جانے کے بعد، مزید ۵ سال تک تحت نظر رکھنے کا حکم دیا ہے، و تیسری صف کے ملزمین سے لیکر ۱۳ ویں صف کے ملزمین تک ہر ایک کو ۳ سال سے لیکر ۱۳ سال تک کی سزائی سنائی جاتی ہے ۔

حجت الاسلام شیخ معتوق کو اس سے پہلے بھی صلح آمیز بیانات اور شیعہ جیلیوں کے دفاع کے الزام میں گرفتار و تفتیش کیا جاتا رہا ہے کہ جو علمائے کویت اور عالم اسلام کی برجستہ و معروف شخصیتوں کے شدید اعتراضات کے نتیجہ اور آپ کی بے گناہی کے اثبات کی وجہ سے آزاد ہوتے رہے ہیں ۔

حجت الاسلام شیخ معتوق کو ان حالات میں سزا سنائی گئی ہے جب حکمراں شیوخ کے قریبی افراد بارہا و بارہا فتنہ پروری ، قتل عام اور تفرقہ اندازی کے اثبات کے باوجود حکومت کی ڈھیل سے روبرو رہے ہیں اور عدالتی امنیت ان کے شامل حال رہی ہے ۔

حجت الاسلام شیخ معتوق نے سن ۲۰۱۵ عیسوی میں وقف بورڈ کے نظام میں اصلاح اور تصحیح لانے نیز اسے معتدل بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو نقد کرنے کا مطلب اس کی تخریب نہیں ہے بلکہ حق بات پر عمل کرنے کی درخواست ہے ۔

کویت عدالت نے تین سال پہلے بھی « قومی آئین کی مخالفت » کے الزام میں حجت الاسلام شیخ معتوق کو گرفتار کئے جانے کا حکم دیا تھا ، انہیں ایک ھفتہ جیل میں رکھا گیا تھا مگر کویت کے شیعوں کے دباو میں آکر انہیں آزاد کردیا گیا تھا ۔

کویت وقف بورڈ نے اسی سال جیلیوں کو ٹارچر کئے جانے کے حوالہ سے حجت الاسلام شیخ معتوق کی تقریر کا بہانہ بنا کر مسجد امام حسین (ع) کو بند کرنے کا حکم صادر کیا اور اس مسجد میں ہر قسم نماز جماعت و سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کردی تھی ۔/۹۸۸ / ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬