‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2018 - 15:04
News ID: 438822
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے ۲۷ ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں مختلف اور مؤثر طریقوں سے نماز کی ترویج پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کا معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کو رفتار و گفتار میں برائیوں سےد ور رکھنے میں اہم کردار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 27 ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں مختلف اور مؤثر طریقوں سے نماز کی ترویج پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کا معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کو رفتار و گفتار میں  برائیوں سےدور رکھنے میں اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نماز جب خشوع اور حضور قلب  کے ساتھ  ادا کی جاتی ہے تو اس وقت نماز زبان اور عمل کے ذریعہ معاشرے کی اصلاح اور استحکام کا موجب بنتی ہے۔ نمازایک ایسا فریضہ ہے جو تمام اعمال اور فرائض کی روح و جان اور ان کی مقبولیت کا سہارا ہے ۔" إن قُبِلَت قُبِلَ ماسِواها" ۔ جو لوگ نماز کی عظمت کے بارے میں غافل ہیں انھیں نماز کی عظمت کے بارے میں بتانا بہت بڑی خدمت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: نماز کی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں وزارت تعلیم اور مدارس کو خاص اہتمام کرنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬