05 December 2018 - 23:45
News ID: 438825
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے حوزه علمیہ نجف اشرف عراق کو ہدایت کے طلبگاروں کے لئے مشعل هدایت جانا ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آذربایجان کے شیعوں کے وفد نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں آذربایجان کے شیعوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزه علمیہ نجف اشرف مشعل ہدایت کی صورت باقی رہے گا تاکہ ہدایت کے طلبگاروں کی ہدایت کا مرکز بن کر رہ سکے ۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کے مقدس مقامات کی مومنین کی نگاہ میں خاص اہمیت و منزلت ہے تاکہ اس طرح توبہ ، ہدایت اور رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) و اهل بیت (علیهم السلام) سے تجدید عھد کرسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: مقدس مقامات کی زیارت زائرین کے اندر مثبت تبدیلیوں کا باعث ہے تاکہ وہ پرچم ہدایت کو اپنے ملک اور اپنے گھرانے تک لے جائیں ۔

انہوں نے اس ملاقات کے آخر میں خداوند متعال سے ملت اسلامیہ کی هدایت، عزت و کرامت کی دعا کی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬