22 December 2018 - 23:30
News ID: 438948
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی ہمیشہ بدامنی اور دہشت گردی کے فروغ کا سبب رہی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بہرام قاسمی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی ہمیشہ بدامنی اور دہشت گردی کے فروغ کا سبب رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجودگی کا جواز بناتا رہتاہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ خطے کو امریکہ اور دیگر ممالک کی موجودگی سے سوائے کشیدگی اور اختلافات کے کوئي اور فائدہ نہیں  پہنچا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬