01 January 2019 - 19:54
News ID: 439032
فونت
ایک سو بیس بکتر بند گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی دستہ شام کی سرحد سے عراقی کردستان کے سرحدی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی پہنچ گیا۔
امریکی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک سو بیس بکتر بند گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی دستہ شام کی سرحد سے عراقی کردستان کے سرحدی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی پہنچ گیا۔

شام سے فوجی واپس بلانے کے امریکی صدر کے اعلان کے بعد سے اب تک سیکڑوں امریکی فوجی عراقی سرحد عبور کر کے صوبہ الانبار کی عین الاسد چھاؤنی منتقل ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ نے چھبیس دسمبر کو عراق کا خفیہ دورہ کیا تھا اور عین الاسد چھاؤنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا کوئی پروگرام زیر غور نہیں ہے۔

امریکی صدر کے اس بیان پر عراق کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

امریکی فوجی نام نہاد داعش مخالف اتحاد میں شمولیت کے نام سے عراق میں موجود ہیں۔

عراق میں داعش کی شکست اور اس گروہ کے آخری اڈے کے خاتمے بعد سے عراقی حکام اور سیاستداں اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬