‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2019 - 18:04
News ID: 439042
فونت
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام عالی نے کہا : جس قدر بھی موجود ضعیف ہوگا اسیر و گرفتار ہوگا ، بعض چھوٹے چھوٹے افراد اپنی عادتوں کے اسیر ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے امیر المؤمنین علی علیه ‌السلام کے ایک خطبہ کے فقرے کی تشریح کرتے ہوئے عادتوں کا اسیر ہونا انسانوں کے لئے مذ٘موم اور برا عمل جانا ۔

ثروتمندوں کی ہمشنینی پر انتباہ

امیر المؤمنین علی علیه ‌السلام  نے نهج البلاغه کے ۴۵ ویں خطبہ میں عثمان حنیف کو جو آپ کے عمالین میں سے تھے یعنی حضرت نے انہیں بصرہ کا گورنر معین کیا تھا وہ ایک ثروت مند انسان کی دعوت میں چلے گئے تو حضرت نے انہیں ان کے اس کام کی وجہ سے ٹوکا کہ ہر دسترخوان پر نہ جایا کریں ۔

بعض انسان اپنی عادتوں اور خصلتوں کے اسیر ہیں ، حیوانات بھی اسی طرح ہیں کہ وہ اپنی عادتوں اور خصلتوں کے اسیر ہوتے ہیں ۔

موجودات میں سے جو موجود جتنی حقیر ہے وہ اتنی ہی زیادہ اسیر ہے ، حیوانات سے زیادہ حقیر نباتات ہیں ، نباتات کو آزادی و اختیار ہی نہیں ہے ، اگر کوئی سیب ہے تو مجبورا سیب ہی بن کر رہے گا کوئی اور پھل نہیں بن سکتا ، جمادات اس سے بھی زیادہ حقیر ہیں یعنی جو موجود جتنی حقیر ہے وہ اتنی ہی زیادہ اسیر ہے ۔

بعض انسان بھی حقیر ہیں اور اپنی عادتوں اور خصلتوں کے اسیر ہیں کہ جو مذ٘موم اور برا عمل ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬