‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2019 - 21:45
News ID: 439055
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام ، ولایت فقیہ اور عوام ، انقلاب اسلامی ایران کے ارکان ہیں کہا:انہوں نے مل کر اسلام دشمن عناصر کو کنارے لگا دیا اور عوامی میدان سے ہٹا دیا نیز امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ اسلام کو عوامی زندگی میں لوٹا دیا ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صوبہ قم کے پولیس افسروں اور کمانڈرز سے ملاقات میں نعمت خدا پر شکرانہ ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا: اگر انسان خدا کی نعمتوں پر شکر ادا کرے تو نعمتیں زیادہ ہوں گی اور اگر انسان الھی نعمتوں پر بے توجہی کرے تو کفران نعمت کا شکار ہوگا اور اس الھی نعمت کو کھو بیٹھے گا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران اور اس کے نتائج ، الھی نعمت کا حصہ ہیں کہا: روایتوں کی مطابق بزرگ ترین نعمتیں ولایت اهل بیت(ع) ہیں اور انقلاب اسلامی کی برکتوں سے ایران میں ولائی نظام حاکم ہے ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی معاشرہ کی کامیابی اور ترقی کا زمنیہ فراہم کیا، کہا: اسلام ، ولایت فقیہ اور عوام ، انقلاب اسلامی ایران کے ارکان ہیں ، انہوں نے مل کر اسلام دشمن عناصر کو کنارے لگا دیا اور عوامی میدان سے ہٹا دیا نیز امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ اسلام کو عوامی زندگی میں لوٹا دیا ۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی قوم انقلاب اسلامی سے پہلے بہت زیادہ تحقیر کی گئی اور خود اس کے ملک میں اس کی عزت و آبرو نہ تھی ، مگر انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کی رھبریت نے اس غلط راستہ کی اصلاح کردی ، ملک کے حکمراں بھی دیگر طبقات کے مانند زندگی بسر کریں اور اشراف گری سے پرھیز کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانیوں نے بارہا و بارہا اس بات کی کوشش کی تھی کی خود کو سامراجیت کے پنجے سے نجات دلاسکیں مگر کامیاب نہیں ہوسکے تھے کہا: امام خمینی رہ نے ایک فقیہ اور عارف باللہ ہوکرعظیم حماسہ رونما کیا اور اس قدرت مند مجاھد نے عوام کی حمایت میں انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

انہوں نے دینی جمھوریت کو انقلاب اسلامی کی برکتوں کا نتیجہ کا جانا اور کہا: انقلاب اسلامی نے لوگوں کو سامراجیت سے نجات دی ، انہیں آمریت کے پنجے سے آزاد کرایا اور انقلاب اسلامی کی برکتوں سے ملک میں امنیت، صداقت اور طھارت کی بنیادیں رکھی گئیں کہ جس پر ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے ۔

اس مرجع تقلید نے معاشرہ میں امنیت کے حوالہ سے ایران کی کوششوں کو سراہا اور کہا: امنیت تمام ترقیات کا زمینہ ہے ، پولیس کی خدمت عظیم خدمت ہے انقلاب اسلامی نے ملک کی بنیادوں اور اساس میں تبدیلی پیدا کی اور ایمان و اعتقاد والوں سے ملک کے ادارہ کرنے میں استفادہ کیا  ۔

انہوں نے مزید کہا: ولایت فقیہ معصوم امام کے راستہ کا تسلسل ہے ، رھبر معظم انقلاب اسلامی اس کشتی انقلاب کے ناخدا اور عصر حاضر میں متلاطم دریا میں کشتی انقلاب کو نجات دینے والے ہیں ، انقلاب اسلامی کی کامیابیوں اور نتائج سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ دشمن جھوٹ اور فریب کے ذریعہ عوام کو گمراہ نہ کرسکے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے آخر میں تاکید کی کہ آج ، دشمن کی صف آرائیوں کے مقابل بصیرت سے کام لیتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۰

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬