‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2019 - 18:35
News ID: 439066
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانگریس کی منصوبہ بندی اور گفتگو ئے ادیان کمیٹی نے علماء مشہد سے ملاقات کی۔
حرم امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانگریس کی منصوبہ بندی اور گفتگو ئے ادیان کمیٹی نے علماء مشہد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام سید حمید علوی آزیر ؛ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور گفتگوئے ادیان کانفرنس کے جنرل ڈائریکٹر نے اس کمیٹی کو موصول ہونے والے مقالات کے متعلق رپورٹ پیش کی اور کہا:اب تک  170مقالات موصول ہوچکے ہیں کہ جن میں سے تقریبا 100مقالات قابل قبول واقع  ہوئے ہیں اور 50 مقالے وکتب اس کانفرنس کی سفارش کے مطابق تالیف و تحریر ہورہے ہیں۔

اس دیدار میں آیت اللہ محمد ہادی عبدخدائی ؛ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور گفتگوئے ادیان کانگریس کے علمی جنرل سیکریٹری نے بھی اس کانگریس کی رپورٹ پیش کی اور کہا: اس کانفرنس میں علماء و یونیورسٹی کے اساتذہ ، مسلم، عیسائی ،یہودی اور مجوسی ادیان کی بڑی بڑی علمی شخصیتیں شرکت کررہی ہیں اور اس کانفرنس کا مقصد اسلامی اہمیت کو اجاگرکرنا اور ابراہیمی ادیان کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون پیش کرنا ہے ۔

انہوں نے اس کانفرنس کی کمیشن کی طرف اشارہ کیا اور کہا: خداپر بھروسہ، امن و سکون کی زندگی، عدالت اور محبت کے دارومدار پر یہ کمیشن تشکیل پائی ہے اور یہ کانگریس  31 جنوری اور پہلی فروی 2019ء کو منعقدہوگی ۔ 

مشہد کے علماء میں سے آیت اللہ رجب علی رضازادہ نے اس ملاقات میں کہا: میں نے اہل سنت کے بہت شہروں کا سفر کیا ہے  اور بہت زیادہ اہل سنت علماء سے رابطہ ہے ، اس نتیجہ پر پہنچاہوں کہ اہل سنت کا حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے قلبی اور مضبوط رابطہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی عملی سیرت اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ یہاں تک کہ ولیعہدی کے زمانے تک میں نمونہ اور آئیڈیل کے طور پر بہتر ین روش ہے۔

علماء مشہد میں سے آیت اللہ اشرفی شاہرودی نے بھی اس دیدار میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس کانگریس کے انعقاد میں دو اہم ترین مسئلوں کی طرف توجہ رہے ، کہا: پہلی توجہ یہ رہے کہ  تمام ادیان کو ذات خداوند ی کی جانب متوجہ کیا جائے  اور دوسری یہ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو ایک مرکز اخلاق کے طور پر پوری دنیا کو پہنچنوائیں ۔

آیت اللہ مرتضوی شاہرودی نے اس ملاقات میں کہا: ہم ہر موقع اور محل میں اسلام کے حقائق کو  بیان کریں  خواہ عبادی ہوں یا سیاسی یا اعتقادی، ہم تقریب مذاہب کے میدان میں  بھی اپنے مطالب کی عین حقیقت بیان کریں۔

علماء مشہد میں سے آیت اللہ سید جعفر سیدان نے اس کانگریس کے متعلق نصیحت کی : کوشش کریں کہ اس کانگریس اور علمی مذاکرہ  کا محور اور اصلی مسئلہ  علمی پیداوار ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬