‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2019 - 11:20
News ID: 439070
فونت
مشرقی وسطی کی سب سے بڑی مسجد اور کلیسا کا افتتاح مصری دارالحکومت میں کیا گیا۔
مسجد مسجد

رسا ںیوز ایجنسی کی صدای البلد سے رپورٹ کے مطابق، مسجد «الفتاح العلیم» مشرقی وسطی کی سب سے بڑی مسجد اور «میلاد مسیح» عظیم ترین کلیسا کا اففتاح گذشتہ روز مصرمیں کیا گیا۔

اسلامی – مسیحی مذاہب کے عظیم ترین عبادت خانوں کی افتتاحی تقریب میں مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی، اور پاپ تواضروس دوم، قطبی عیساییوں کی پاپ، احمد طیب، شیخ الازهر اور محمود عباس سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

دونوں مقدس مقامات جو ایکدوسرے کے ساتھ واقع ہیں ایک ہی وقت میں انکے افتتاح کا مقصد مذاہب میں ہم آہنگی اور وحدت ایجاد کرانا ہے۔

مسجد الفتاح العلیم جو اسلامی طرز معماری پر بنائی گیی ہے عربی دنیا کی سب سے بڑی مساجد میں شمار کیا جاتا ہے جو چار ہزار دو سو مربع میٹر پر محیط ہے اور چار گنبد بنایے گیے ہیں جنکی لمبائی نوے میٹر بلند ہے۔

اس مسجد میں ۱۴ سے ۱۶ هزار مرد اور ۳۰۰۰ خواتین نمازی عبادت کرسکتی ہیں جبکہ ہسپتال کے ساتھ دو حفظ قرآن کے مراکز اور تین سو بیڈ پر مشتمل ایک ہسپتال بھی بنایا گیا ہے۔

جامع میلاد مسیح  کلیسا بھی عربی ممالک میں موجود عظیم ترین کلیسا قرار دیا جاتا ہے جو ۶۳ هزار مربع میٹر پر واقع ہے اور اس میں واقع مینار کی لمبایی ساٹھ میٹر بتایا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کلیسا کے افتتاح پرمصری عوام کے نام مبارک بادی کا پیغام جاری کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬