‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 20:58
News ID: 439481
فونت
علامہ حسن ظفر نقوی:
مجلس کے اجتماع سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ حکومت کے ذمہ داران صرف ایک رسمی اور فرضی بیان جاری کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہوگیا، لیکن قاتل درندوں اور دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ اللہ بہترین انتقام لینے والا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے نارتھ ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، ڈیفنس امام بارگاہ اور ملیر میں منعقدہ مجلس کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بےگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، کیونکہ جس ملک میں عوام محفوظ نہ ہوں، وہاں کسی کو حکمرانی کا حق نہیں، جب حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مخلص نہ ہوں، وہاں کی حکومتوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ذمہ داران صرف ایک رسمی اور فرضی بیان جاری کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہوگیا، لیکن قاتل درندوں اور دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور اللہ بہتر انتقام لینے والا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ عوام آج خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور یہاں کسی کا کوئی پرسان حال نہیں، جبکہ حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہیں، ایسے میں عوام کس سے فریاد کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬