06 January 2019 - 12:43
News ID: 439496
فونت
ہندوستانی ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں ۶۰ سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستانی ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 60 سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا۔ جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی۔

میڈیا میں خبر آنے پر حکمراں طبقہ نیند سے جاگا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کو گائے چوری کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر دیہاتیوں نے لاٹھیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد کرنے والے دیہاتیوں کے چہرے صاف طور پر نظر آنے کے باوجود نامعلوم افراد کے نام ایف آر آئی کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬