06 January 2019 - 12:55
News ID: 439498
فونت
چوبیسویں المصطفیٰ قرآن وحدیث فیسٹیول کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان میں جامعه‌المصطفی(ص) العالمیه کے تعاون سے چوبیسواں المصفطیٰ قرآن و حدیث فیسٹیول کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

اس فیسٹیول میں ۸۰ مدارس اور قرآنی مراکز کے طلبا اور طالبات انڈیا کے مختلف صوبوں سے شریک تھیں۔

خواتین کے حفظ اور ترتیل کے مقابلے ایک ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیے جنمیں ۵۳۲ طالبات شریک تھیں ۔ حفظ میں ۱۴۷ طالبات بیس پاروں کے مقابلوں میں حصہ لے رہی تھیں۔

مردوں کے مقابلے میں پانچ سو طلباء حفظ ، ترتیل اور حسن قرآت میں شریک تھے۔ حفظ میں ۸۸، ترتیل میں ۳۲۴ اور حسن قرآت میں ۱۲۲ طلبا شامل تھے۔

طلبا کا فاینل مرحلہ نو اور دس جنوری کو دھلی نو میں قایم ایرانی خانہ فرھنگ میں منعقد ہوگا جسمیں ساٹھ طلبا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬