‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2019 - 14:36
News ID: 439536
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مصائب و آلام میں مبتلا ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، کرپشن کے سرطان کو ختم کئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا، معاشی دہشتگردی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے کمزور کرنے کی اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے اور انشاء اللہ یہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مصائب و آلام میں مبتلا ہیں، ایک اللہ، ایک رسول، ایک قرآن کے ماننے والوں کے اتحاد و یکجہتی کو ختم کرنے کیلئے اسلام دشمن طاقتیں سازش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت فرقہ واریت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے خوش نہیں ہیں، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم نے صرف اور صرف پاکستانی ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہم اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں، مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی ملک کو آگے کی طرف لیجایا جا سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬